بولان میں پاکستانی فوج پر حملہ،جانی نقصان کا خدشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بولان میں چلڑی سیاہ کے مقام پر پاکستانی فوج پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

حملہ آج بروز منگل دوپہر کے وقت بولان کے علاقے ہوکڑ دفعہ چلڑی سیاہ میں ہوا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فوج کے گاڈیوں اور ٹرکوں پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوج پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ معمول کی گشت پر تھی۔

علاقائی ذرائع نے مزید کہا کہ مسلح افراد اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔

واضع رہے کہ ماضی میں فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کئے گئے ہیں لیکن اب تک اس حملے کی زمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment