خوشحال خان کاکڑ پشتونخوا میپ کے نئے دھڑے کا چیئرمین منتخب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پشتونخوا میپ) کی تقسیم کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔نئے دھڑے کا نام ”پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی“ رکھ دیاگیا۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے قومی کانگریس میں خوشحال خان کاکڑ کو چیئرمین جبکہ مختار خان یوسفزئی کو جوائنٹ چیئرمین منتخب کرلیا۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی قومی کانگریس کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس حوالے سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی نئی جنرل باڈی کے لیے خوشحال خان کاکڑ کو چیئرمین، مختار خان یوسفزئی کو جوائنٹ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

پارٹی سے برطرف رہنماؤں کی قیادت میں کوئٹہ میں کانگریس کا انعقاد کانگریس نے اپنی نئی مرکزی کابینہ کا انتخاب کرلیا۔ جس کے مطابق خوشحال کاکڑ مرکزئی چیئرمین، مختار یوسفزئی شریک چیئرمین مقرر۔ سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، سیکرٹری جنرل خورشید کاکا جی، سیکرٹری اطلاعات، عیسیٰ روشان، سیکرٹری مالیات، یوسف خان کاکڑ، مرکزی سیکرٹریز، عبیداللہ بابت اور دیگر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کی سربراہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی 4 روزہ مرکزی کانگریس میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment