گوادر میں گرفتاریوں کیخلاف پنجگور میں احتجاج، حکومت کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گوادر میں حق دو تحریک کیخلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کیخلاف پنجگور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے حکومت بلوچستان کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا۔

پنجگور میں جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کی جانب سے گوادر میں حق دو تحریک کے جاری دھرنا کیخلاف بسم اللہ چوک پر ریلی اور احتجاجی جلسہ کیا گیا۔

ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ، جنرل سیکرٹری حافظ سراج احمد، سابق امیر مولانا نور محمد، حق دو کے رہنما اشرف ساگر، حاجی محمد جان، عابد اشرف نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے بسم اللہ چوک پر احتجاج کیا اور رہنماؤں اور کارکنوں کو 24 گھنٹے میں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ ایک پرامن دھرنے پر حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن ظلم کی انتہا ہے، حکومت بجائے حق دو تحریک کے جائز مطالبات کو منظور کرتی الٹا تشدد کا راستہ اپنا کر عوام کی جائز آواز اور احتجاج کو دبارہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ ہماری تحریک پرامن ہے اور اگر ہمارے کارکن اور رہنماؤں واجہ حسین واڈیلا،محمد یعقوب اور دیگر کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم سی پیک کو غیر معینہ مدت کے لیے بندکردینگے۔

Share This Article
Leave a Comment