بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ہے جس سے ایک لیویز ہلکار زخمی ہوگیاجبکہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان تار آفس میں واقعہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ہاؤس کے مشرقی سائیڈ پر نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں موجود لیویز فورس کے اہلکار سبیل ولد قدیر احمد زخمی ہوئے اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی محفوظ رہے۔
تاحال اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
واضع رہے کہ اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔