بلوچستان کے علاقے خضدار میں گیسٹرو وباپھیلنے سے خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہو گئے۔
خضدار کے علاقہ آڑینجی زانبری میں موسمی وباء گیسٹرو پھیلنے سے بڑی تعداد میں رہائشی وباء میں مبتلا ہیں۔
گزشتہ شب 3 افراد جن میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہیں وہ ہلاک ہوگئی ہیں جن کے نام زولیخہ زوجہ عبدالغفور اور مدینہ بنت علی احمد بتائے گئے ہیں۔
آڑیجی سے تعلق رکھنے سماجی رہنماء شخص شفیق الرحمان نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ چار روز سے گیسٹرو کا مرض پھیلی ہوئی ہے اور اس میں بڑی تعداد میں لوگ مبتلا ہیں تاحال ہیلتھ کی ٹیم علاج کے لئے نہیں پہنچی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علاقے میں ہیلتھ کا طبی عملہ روانہ کیا جائے تاکہ لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔
اسسٹنٹ کمشنر وڈھ کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیم روانہ کردی جا چکے ہیں جلد متاثرہ علاقوں کو پہنچ جائیگی۔لوگ زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کے اپنے مریضوں کو قریبی پی ایچ یوز مرکز منتقل کریں۔