عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے بلوچستان کے 16اضلاع میں ہیضے کی وبا کے پھیلاؤ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے شدید ڈائیریا کی وبا قرار دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے حکام نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے 16 اضلاع میں شدید ڈائیریا کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق بلوچستان میں اس بیماری سے 1,300 سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ژوب ضلع میں گزشتہ 10 روز کے دوران 7افراد ہلاک ہو گئے۔
خضدار کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں کئی قریبی دیہاتوں سے لوگ آ رہے ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمن کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران 100 سے زائد مریض ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
ژوب کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور الحق کے مطابق ژوب میں بھی صورتحال زیادہ مختلف نہیں ہے، جہاں ہیضے میں مبتلا 7 مریض جان کی بازی ہار گئے۔