کوئٹہ و خضدار میں سیلابی پانی وگیسٹرو سے خاتون سمیت 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علا قے میں سیلابی کے پانی میں گر نے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

منگل کو کوئٹہ کے نواحی علا قے مستونگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب چلتن پہاڑی میں بارش کے سیلاب کے پانی میں گرنے سے امیر حمزہ ولدحاجی محمد یوسف اورعصمت اللہ ولدعبدالستار نامی دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

دوسری جانب خضدار کی تحصیل وڈھ میں گیسٹرو سے ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد بچے اور خواتین متاثر ہو گئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق وڈھ جنوبی زرچین کلی شانبو کے علاقہ میں گیسٹرو وبا سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی اور متعدد بچوں اور خواتین متاثر ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہیلتھ نے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کردی ہیں جہاں متاثرین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment