نوکنڈی میں ڈرائیوروں پر فورسز کے مظالم نے واقعہ کربلا کو تازہ کیا، بلوچستان بار کونسل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں نوکنڈی کے علاقے میں انسانی سوز مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ایرانی بارڈر کے قریب اپنے رزق روزگار کے تلاش میں مقامی ڈرائیور سینکڑوں میل سفر کرکے ایران کے بارڈر پر پہنچے تو وہاں پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مقامی ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی جس سے ایک مزدور شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیاکہ اس سے اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے ان ڈرائیوروں کے گاڑیوں کو ناکارہ بنایا بلکہ سینکڑوں میل پیدل سفر کرنے پر مجبور کیا اس ظلم و جبر نے واقعہ کربلا کو تازہ کیا۔

بیان میں کہا کہ بلوچستان میں بارڈر کے علاقے میں لوگوں کو کاروبار کا حق دیا جائے بیان میں کہا کہ حکومت لوگوں کو روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے ریکوڈک اور سیندک کے مقامی نوجوان روز گار کے حصول کیلئے جان کی بازی لگاتے ہیں۔

بیان مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس کا ازالہ کرے بارڈر میں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے لوگوں کی جان و مال عزت و نفس کا خیال رکھے بیان میں واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment