منگچر: ٹریفک حادثے میں جمعیت کے 3ورکر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچرکے علاقے مرجان میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں جمعیت کے 3ورکر ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قلات الیکشن آفس سے واپس آتے ہوئے مرجان کے علاقے میں جمعیت علمااسلام کے ورکروں کی گاڑی اورپنجگور سے کوئٹہ جانے والی کوچ کے درمیان میں تصادم ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں 3ورکر ہلاک جبکہ2ورکر مولوی عزیز اللہ قریشی اور اعجاز ابابکی زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے آغا عبدالکریم میموریل اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment