انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت حوالے رائے شماری آج ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کی کونسل سے روس کو علیحدہ کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعرات کے روز رائے شماری کروائی جا رہی ہے۔

روس کو کونسل سے الگ کرنے کے لیے 193رکن ممالک میں سے دو تہائی کی منظوری کی ضرورت ہو گی۔

جینیوا میں قائم اس کونسل کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے۔ تاہم، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی چھان بین کا حکم دے سکتی ہے۔

انسانی حقوق کی کونسل کی تین سالہ مدت میں روس کا یہ دوسرا سال ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کونسل میں روس کی موجودگی کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا اور اس کی علیحدگی کا مطالبہ کیا تھا۔ 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی روس کے خلاف دو مذمتی قراردادوں کی منظوری دے چکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment