بلوچستان کے علاقے دالبندین میں تیل سے لدی ایک پک اپ گاڑی منی پٹرول پمپ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بروز منگل صبح 6 بجے کے قریب دالبندین فیصل کالونی بائی پاس آر سی ڈی شاہراہ پر ایک تیز رفتار پانی ٹینکر نے تیل سے لدی ٹویوٹا پک اپ گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دیا۔جس سے پک اپ گاڑی منی پمپ سے ٹکرا گئی اور زوردار دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
آگ نے تیل سے لدی پک اپ گاڑی اور پمپ کو لپیٹ میں لے لیا۔
حادثے کے باعث واٹر ٹینکر کا کیبن،منی پمپ، ٹویوٹا پک اپ جل کر خاکستر ہوگئے۔
حادثے میں دو افراد جل کر ہلاک ہوگئے اور لاکھوں روپے مالیت کے تیل جل کر ضائع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں لاش بری طرح جھلس گئے تھے۔
واٹر ٹینکر ڈرائیور کی شناخت شاہ محمد،دالبندین کے نام سے ہوئی جبکہ ٹویوٹا پک اپ میں سوار کی شناخت حیات اللہ تحصیل چاگئے سے ہوا۔دونوں کا تعلق ضلع چاغی سے ہے۔
فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو کر لیا۔
مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔