عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکہ کی جانب سے روسی سپلائی پر ممکنہ پابندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتیں 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت ایشیا میں 139 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے۔ اس سے قبل اسے 130 ڈالر پر مستحکم کیا گیا تھا۔

حالیہ دنوں میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سپلائی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

عام آدمی پہلے ہی ایندٹن کی قیمتوں میں اضافے اور اسے باقی اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے پریشان ہے۔

دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 124 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment