کراچی: لیاری میں مادری زبان کی اہمیت پر پروگرام کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایل ایل ایف کے زیراہتمام کراچی کے علاقے لیاری میں مادری زبان کی اہمیت پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں لیاری سے بلوچوں نے شرکت کی۔

پروگرام کے موڈیٹر بلوچی زبان کے افسانہ نگار زائدہ رئیسی اور فینلسٹس میں امین زامن، اسحاق خاموش، ڈاکٹر بامری اور سعید زبیر شامل تھے۔

پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے فینلسٹس نے کہا کہ بلوچی ایک قدیم اور تاریخی زبان ہے اور بلوچ گزشتہ ہزاروں سالوں سے اس زبان کی حفاظت کر رہے ہیں۔

بلوچی زبان کیلئے نوجوان شاعر و ادیب جس طرح کام کر رہے ہیں وہ اطمینان بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچی زبان کو نقصان پہنچانے کی بھی ہمیشہ کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی تاریخ و شناخت کی بقاء میں زبان کا بہت ہی اہم کردار ہوتا ہے جب کوئی قوم اپنی زبان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی حفاظت کرتا ہے تو وہ قومی شناخت و تاریخ کی ہی حفاظت کر رہا ہوتا ہے۔ بلوچی اس جدید دور میں گم ہونے کے بجائے دن بدن مزید بھولا جا رہا ہے بلوچستان اور دنیا بھر کے بلوچ بلوچی بول رہے ہیں جو یکجہتی کا سبب بھی بن رہا ہے۔

مقررین سے سوال و جوابات کے بعد پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment