سیندک پروجیکٹ ملازمین کو گھر جانے سے روکنے کیخلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سیندک میں سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر کوروناایس اوپیز کے سلسلے میں سخت ترین اقدامات اور ملازمین کو گھروں کوجانے کی اجازت نہ دینے پر مقامی آبادی کے خواتین کا احتجاجی دھرنا دیا۔

سیندک کی مقامی خواتین نے سیندک کے قریب تفتان سیندک شاہراہ پر موجود سیکورٹی فورسزچیک پوسٹ کے قریب دھرنا دیکرسڑک کو آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خواتین کا مطالبہ ہے کہ مقامی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے مرد ملازمین کو گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے اور انہیں ناجائز تنگ کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے۔

دھرنا مظاہرین کاموقف تھا کہ گزشتہ تین سالوں سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مرد ملازمین کو انکے گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔جس سے خواتین اوربچے سال سال تک اپنے گھروں میں اکیلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسے اقدامات کسی اسلامی یابلوچی یا پوری دنیا کے کسی بھی معاشرہ نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ انکے گھر والے بھی ذہنی مریض بن گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment