سعودی عرب میں کرونا کے روک تھام کیلئے رات کے کرفیو کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو برقرار رہےگا۔ شاہ سلمان کے اس فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز آج سوموار کی رات سے کردیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکی باشندوں کی کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے 28 رجب المرجب بہ مطابق 23 مارچ 2020ءاکیس روز تک رات کا کرفیو لگا دیا ہے۔

وزارت داخلہ کو ملک میں کرفیو کے اعلان پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ تمام سول اور فوجی ادارے وزارت داخلہ سے تعاون کے پابند ہوں گے۔

سرکاری اور نجی شعبوں کےملازمین کو کرفیوکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سیکیورٹی ، فوجی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین، صحت اور بنیادی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے کارکن بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا سے چھ سو کے قریب افراد متاثر ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment