مچھ : سی ٹی ڈی کا داعش سے تعلق رکھنے والے شخص کی گرفتاری کادعویٰ

0
324

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایک کارروائی کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتارکے ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ داعش سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گردمچھ میں تخریب کاری کی کارروائی کیلئے مستونگ سے آرہا ہے۔

جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 2کلو گرام دھماکہ خیز مواد،650گرام نٹ بولٹ،پرائما کارڈ تار،ڈیٹونیٹراور1700روپے برآمد کرلئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کارروائی شروع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here