لاہور انتظامیہ نے بلوچ وپشتون طلبا کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، بلوچستان بار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان بار کونسل وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین چیئرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ہیومن رائٹس امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں لاہور میں بلوچستان کے زیر تعلیم طلباء کے ساتھ لاہور انتظامیہ کی جانب سے تشدد اور انہیں زدکوب کرنے اور انہیں ہاسٹلوں سے بے دخل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور انتظامیہ نے بلوچستان کے زیرتعلیم تعلیم بلوچ پشتون طلباء کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

بلوچستان کے طلباء پر آئے روز تشدد اور انہیں تعلیمی اداروں سے دور رکھنے کی سازش ہے بیان میں کہا کہ عرصہ دراز سے بلوچستان کے طلباء پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے انتظامیہ ایک دہشت گرد تنظیم کی سرپرستی کررہا ہے اور کبھی خود جاکر ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کرتا ہے بیان میں کہا کہ گذشتہ دنوں لاہور میں مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا گیا۔

جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے طلباء پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں وہ عدم کا شکار ہیں بیان میں وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ لاہور اور پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور بلوچستان کے طلباء تر پولیس کی تشدد کا فوری نوٹس لیں۔

Share This Article
Leave a Comment