عراق میں داعش کے حملے سے 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عراق میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کی نامہ نگار کے مطابق دیالی صوبے کے شمال میں داعش تنظیم نے حملہ کر کے 11 عراقی فوجیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ حملے کے بعد عراقی فوج کی بھاری کمک کو العظیم ضلع کی سمت بھیج دیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کا ایک اعلی سطح کا وفد فوجیوں کے اس قتل عام کی تفصیلات جاننے کے لیے جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گیا۔ علاوہ ازیں واقعے کی تحقیات شروع ہو گئی ہیں۔
اس سے قبل سیکورٹی میڈیا سیل نے اعلان کیا تھا کہ دیالی آپریشن کی کمان کے تحت مختلف کارروائیوں میں دہشت گردوں کے تین اڈوں کو پتہ چلایا گیا۔ ان اڈوں سے دھماکا خیز مواد، مارٹر گولے، 9 راکٹ اور شدید دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں باردوی بیلٹیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے قت میں کیا گیا ہے جب بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ داعش تنظیم ابھی تک شام اور عراق میں امن کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔