بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک ضعیف العمر شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طورپرلاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ابوالحسن ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص کو سترہ جنوری کو فورسز نے کیچ کے علاقے زامران سے ریاض ولد فتح محمد، نثار ولد فتح محمد، مدی ولد کہدہ سہراب اور بشام کے ہمرائی میں حراست میں لیا ہے تاہم باقیوں کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ ابوالحسن تاحال لاپتہ ہیں۔
واضع رہے کہ تین ہفتے قبل بھی بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے ایک ضعیف العمر شخص ستر سالہ بزرگ واجہ ابراہیم ولد غلام محمد سکنہ پیراندر کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
جس کی تصدیق بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری دلمراد بلوچ نے کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے انہیں اپنے کیمپ بلایا اور وہاں سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔