عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق اصغر خان اچکزئی کو قتل اور اغوا کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔

مقدمات ایک سال قبل چمن میں قبائلی تنازعے کے دوران قتل ہونے والے مقامی شخص تیمور شاہ کے واقعے سے متعلق ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کے والد ظاہر شاہ کی مدعیت میں اصغر خان اچکزئی کے خلاف قتل کی دفعہ 302 اور اغوا کی دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آج عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد انہیں چمن بائی پاس پولیس لاک اَپ منتقل کردیا گیا۔

اصغر خان اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article