بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے گلوکار اور طالب علم نثار عادل کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بلیدہ بِٹ کے رہائشی نثار عادل ولد خالق داد کو گذشتہ رات فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
نثار عادل بلوچی زبان میں گلوکاری کرتے ہے علاوہ ازیں وہ سندھ یونیورسٹی میں بی ایس فزکس کا طالب ہے انہیں اس وقت لاپتہ کیا گیا جب وہ چھٹیاں منانے کیلئے اپنے گھر آیا تھا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔