امریکی وزارت خارجہ کے بیورو آف ساو¿تھ اینڈ سینٹرل ایشیا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ امداد وبا کی بہتر مانیٹرنگ اور اس حوالے سے ردِ عمل بہتر بنانے کے لیے دی گئی ہے۔ اس ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ اور پاکستان کی طویل شراکت داری رہی ہے۔
’اس وقت سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کی وبائی بیماریوں کی لیب کے 100 سے زائد پاکستانی گریجویٹس گلگت بلتستان اور پنجاب میں کووڈ 19 کے کیسز پر تحقیق کر رہے ہیں۔‘