ٹی ٹی پی نے سابق ترجمان خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سینئر رہنما اورٹی ٹی پی کے سابق ترجمان مفتی خالد بلتی عرف خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، جنہیں رواں ہفتے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں مارا گیا تھا۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات سے آگاہ کیے بغیر مفتی خالد بلتی کی موت کی تصدیق کی۔

اس سے قبل پاکستانی سیلورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ خالد بلتی عرف محمد خراسانی، ننگرہار میں مارے گئے، جو ٹی ٹی پی کے موجودہ ترجمان تھے۔

تاہم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ وہ کسی عہدے پر فائز نہیں تھے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مفتی خالد بلتی عرف خالد خراسانی کی نماز جنازہ منگل کو افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ادا کی گئی اور انہیں وہیں سپرد خاک کیا گیا۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ نے ‘ایک مذہبی اسکالر اور سیاسی امور کے ماہر کو کھو دیا’ یہ اس گروپ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقتول رہنما 2011 سے ہجرت کے بعد ٹی ٹی پی سے منسلک تھے اور ایک سرگرم رہنما تھے، انہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا اور 2021 تک جیل میں رکھا گیا اور 9 جنوری کو قتل کر دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment