مصر میں دو بسوں میں تصادم سے 16افراد ہلاک،18زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مصر کے جزیرہ نما سینا میں گذشتہ روز دو بسوں کے درمیان ہونے والے المناک تصادم کے نتیجے میں 16 افرادہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

دو بسوں میں تصادم طور سینا شہر سے10 کلو میٹر دور پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گہری دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی بسوں میں ایک مغربی ڈیلٹا کمپنی کی بس تھی جب کہ دوسری آٹو بس میں زرعی کمپنی معادی کے ملازمین کو لے جا رہی تھی۔

مصری وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ حادثہ مصر کے علاقے جزیرہ نما سینا میں دو بسوں کے درمیان ٹکرانے سے پیش آیا۔

جنوبی سینا کے سویز شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں 16افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ حادثے کے بعد13 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جن میں زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment