بارڈر ٹریڈ یونین کیچ کا حق دو بلوچستان تحریک کی حمایت کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بارڈر ٹریڈ یونین کیچ نے حق دو بلوچستان تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا، بارڈر ٹریڈ یونین کے ترجمان نے کہا کہ حکومت حق دو تحریک کے آئینی مطالبات پرعملی اقدام اٹھائیں ، مولاناہدایت الرحمن ایک عوامی لیڈر ہیں جن کی قیادت میں ایک مہینے سے گوادر میں پْرامن احتجاجی دھرناجاری ہے لیکن صوبائی و وفاقی حکومتیں خواب خرگوش میں مگن ہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ بارڈر ٹریڈ یونین نے گوادر ریلی میں 70 سے زائد گاڑیوں کے قافلیساتھ شرکت کرتے ہوئے مولاناہدایت الرحمن اور دھرنا و ریلی کے شرکا سے یکجہتی کا اظہار کیا، ترجمان نے کہاکہ ذراءع معاش پرقدغن عوام دشمن اقدام ہے، سمندر اور بارڈر مکران کے عوام کے قدیم معاشی ذراءع ہیں حکومت فوری طور عوام دوستی کا ثبوت دیکر مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات پرعمل کرے، ترجمان نے کہاکہ بارڈر ٹریڈ یونین گوادر میں جاری دھرنا کے آئینی اورقانونی مطالبات کے حق میں شانہ بشانہ شامل رہے گا ۔

Share This Article
Leave a Comment