انڈین چیف آف ڈیفنس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، جنرل بپن راوت اہلیہ سمیت ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

نیوز اپ ڈیٹ

نڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور اُن کی اہلیہ مدھولیکا راوت بدھ کے روز ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

انڈین فضائیہ نے اپنی ایک ٹوئٹر تھریڈ میں اس بات کا اعلان کیا۔

حادثے میں کُل ملا کر 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ زخمی ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔

انڈین فضائیہ کے مطابق جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز سٹاف کالج جا رہے تھے جہاں اُنھیں سٹاف کورس کے طلبہ افسران اور اساتذہ سے خطاب کرنا تھا۔

فوجی ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ بدھ کو تامل ناڈو میں سولور اور کوئمبٹور کے درمیان پیش آیا اور وہ ایک پہاڑی علاقے میں گرا۔

انڈیا کی فضائیہ کے مطابق جو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ روسی ساختہ اور ایم آئی 17 وی فائیو ماڈل کا تھا۔

انڈین فوج کا ایک ہیلی کاپٹر ریاست تمل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں انڈین چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔

انڈیا کی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ جو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ ایم آئی 17 ماڈل کا تھا اور اس پر چیف آف ڈیفنس جنرل راوت سوار تھے۔

یہ ہیلی کاپٹر دہلی سے سولور جا رہا تھا اور خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق اس پر عملے کے ارکان سمیت کل 14 افراد موجود تھے جن میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ، جنرل راوت کے معاونین اور ان کا عملہ شامل ہیں۔

انڈین فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ حادثہ ریاست تمل ناڈو کے علاقے کنور میں پیش آیا اور جائے حادثہ سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں جائے وقوعہ سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ تمل ناڈو کے شہر کویمبٹوں کے قریب پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ویلنگٹن میں واقع فوجی بیس کی طرف جا رہا تھا۔

جنرل راوت کو 31 دسمبر 2019 کو ملک کی برّی فوج کے سربراہ کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک کا پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کیے گیا تھا۔

انڈین فوج کے چیف آف ڈیفنس کا یہ عہدہ فور سٹار جرنیل کا ہے یعنی یہ تینوں افواج کے سربراہان کے برابر ہے۔ تینوں افواج کے سربراہ انھیں رپورٹ نہیں کرتے بلکہ وہ بدستور وزیر دفاع کے ہی تابع ہیں لیکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ان سے صلاح و مشورہ کرتا ہے اور اپنی رائے وزیر دفاع کو دیتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment