بلوچستان اسمبلی میں ریکوڈک کے مبینہ معاہدے کیخلاف قرارداد منظور

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان اسمبلی نے ریکوڈک کے مبینہ معاہدے کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق ریکوڈک سے متعلق معاہدہ نہیں کر سکتا۔

قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ریکوڈک معاہدے سے متعلق اراکین بلوچستان اسمبلی کو اِن کیمرہ بریفنگ دی جائے۔

اجلاس میں قرارداد پیش ہوئی تو جمہوری وطن پارٹی کے ایم پی اے نواب زادہ گہرام بگٹی نے ریکوڈک سے متعلق مبینہ معاہدے کے خلاف قرارداد کی حمایت کی۔

بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر نے کہا کہ سینڈک ذخائر ختم ہونے جا رہے ہیں، لیکن بلوچستان کی غربت کم نہ ہوئی، اب ریکوڈک ذخائر کو بھی اسی طرح لوٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment