مشکے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں خاتون اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گزشتہ روز مشکے سے ریاستی سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک بلوچ بیٹی کواغواءکرلیاہے۔

مغوی عورت کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے شہباز خان کی بیٹی کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

انہوں نے اس خدشے کابھی اظہارکیا ہے کہ ریاستی ڈیتھ سکواڈ والے ہماری بیٹی کی اپنے کسی کارندے سے جبری نکاح کرائیں گے۔

واضح رہے کہ مشکے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جہاں بلوچ بیٹیاں پاکستانی فوج اور ریاستی سرپرستی میں چلنی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغواءہوئے ہوں۔ اس سے قبل بھی متعدد بار پاکستانی فوج اورڈیتھ سکواڈکے درندے خواتین کے ساتھ ایسی زیادتیاں کرچکے ہیں اورمشکے ہی سے متعددخواتین اور بچے ابھی تک فوج کے حراست میں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment