ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقتولین سابق کٹھ پتلی وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوپ میں جغانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار لیویز اہلکار سمیت 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قتل کرنے کے بعد مسلح افراد نے پٹرول چھڑک کر موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی۔

مقتولین کی شناخت دینو مسوری بگٹی اور ظفر مسوری بگٹی کی ناموں سے شناخت کی گئی جو کہ سابق کٹھ پتلی وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی بتائے گئے ہیں۔

سینٹر سرفراز بگٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی پیغام میں قریبی ساتھیوں کی ہلاکت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار دہشتگردوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے لیویز ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مزید کاروائی شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment