طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی سکیورٹی فورسز کو افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالر اور سونے کی متعدد اینٹیں ملی ہیں۔
ان وائرل ویڈیوز میں طالبانشدت پسندوں کو مختلف سفری بیگوں سے نقدی کے بنڈل اور سونے کی اینٹیں گنتے اور واپس رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
طالبان کے اس دعوے پر امراللہ صالح کی جانب سے اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔
اور نہ ہی طالبان کے اس دعوے کی ابھی تک آزادانہ طور پر تصدیق ہوئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔