پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پرگہرے رنج وغم اور انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی قومی، سیاسی، جمہوری،وطن دوست جدوجہد پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل نے بلوچ قومی تحریک اورمحکوم قوموں کی تحریک پونم میں محکوم اقوام اور ملک کے مظلوم عوام کے سیاسی، جمہوری حقوق کیلئے نہایت مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا تھا۔
اسی طرح بلوچ قوم کی قومی سیاسی جمہوری وطن دوست سیاست میں ان کے کردار کو سراہا جائیگا۔ سردار عطاء اللہ خان مینگل کو ایک مدبر،اصول پسند اور گہری سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدان کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔
بیان کے آخر میں سردار اختر جان مینگل اور ان کے تمام خاندان،لواحقین،اور پارٹی سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت اور پسماندہ گان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔