طالبان نے وادی اندرآب کا محاصرہ کرلیا ہے،امراللہ صالح

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح، جنھوں نے احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے کے ہمراہ طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر رکھا ہے، کے مطابق طالبان وادی پنجشیر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

منگل کی صبح ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ طالبان نے وادی اندرآب کا محاصرہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوراک اور ایدھن کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/AmrullahSaleh2/status/1429895548287557638

انھوں نے دعویٰ کیا کہ طالبان بچوں اور بوڑھوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور مخالفین کی تلاش میں گھر گھر جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے اور عورتیں اور بچے پھاڑوں میں چھپ گئے ہیں۔

صالح کے بیان پر طالبان کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share This Article
Leave a Comment