صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے کہا ہے کہ طالبان نے اُنھیں افغانستان میں صحافیوں کو نشانہ نہ بنانے اور خواتین کو میڈیا میں کام کرنے دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مذکورہ تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ یہ یقین دہانی طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے کروائی گئی۔
یاد رہے کہ سنہ 1996 سے 2001 تک طالبان کے دورِ حکومت میں صرف ایک ریڈیو سٹیشن وائس آف شریعہ کے علاوہ تمام میڈیا پر پابندی تھی۔