ہندو پنچائت گوادر کا رحیم یار خان میں مندر جلانے کے خلاف احتجاج

0
293

ہندو جنرل پنچائت گوادر کی جانب سے رحیم یار خان میں مندر جلانے اور اس میں توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں ہندو مذہب کے ماننے والوں کے علاوہ دیگر افراد نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام مذاہب کا احترام یقینی بنایا جائے اور مندر کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انھوں نے کہا پاکستان میں ہندو عبادت گاہوں پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں، ان کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے، حکومت انھیں تحفظ فراہم کرئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here