پسنی میں کورونا کی تیزی سے پھیلائو، مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں کورونا کورونا کی تیزی سے پھیلائو کے باعث مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آر ٹی اے کے ذریعے آج چار لوگوں کا ٹیسٹ کیاگیا جوکہ چاروں کورونا وائرس پازیٹیو نکلے۔

کہا جارہا ہے کہ آر ٹی اے کے ذریعے پچھلے 48 گھنٹوں میں کل 24 مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 9 افراد کی ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پسنی کے عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور بلاوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں تاکہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ کریں۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں کورونا کی تیزی کے ساتھ پھیلاؤکی تصدیق کی جارہی ہے۔

کہا جارہا کہ اس وقت پسنی شہر میں 60 فیصد لوگ بخار میں مبتلا ہیں جنکی اب تک کرونا ٹسٹ نہیں ہوئی ہیں اگر مزید ٹسٹ کی جائے تو کہیں تعداد میں مزید مثبت کیسز آنے کا خدشہ ہے جس پر سخت ترین عمل درآمد کرانے کی اشد ضرورت ہے۔

Share This Article
Leave a Comment