پاکستانی مقبوضہ کشمیر: پولیس کا وکلاء پر تشدد،شدید عوامی ردعے عمل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی زیر قبضہ آزادکشمیر کے علاقے باغ میں اسسٹنٹ کمشنر باغ اور وکلاء کے درمیان شدید تلخ کلامی.صورتحال کشیدہ پولیس کی بھاری نفری تعینات اطلاعات کے مطابق تنازعہ زمین پہ گرفتار ایک وکیل کو باغ پولیس نے گرفتار کیا پولیس نے گرفتار ملزم پہ تشدد کے بعد اے سی کے پاس پیش کیا۔ جبکہ وکلاء نے مچلکے پیش کرنے کی بات کی جس پہ ہولیس حکام نہیں مانے وکلائنے اسسٹنٹ کمشنر سے بات کی بات نہ بنے کی صورت میں تلخ کلامی سے ہوتی ہوئی ہاتھاپائی تک جا پہنچی۔

ہاتھا پاٹی کے دوران وکلاء اپنے ملزم کو چھڑوا کہ بار روم میں لے گئے۔ اس وقت تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے وکلاء اور بار روم کا محاصرہ کر رکھا ہے ایک بڑے تصادم کا خطرہ ہے دوسری طرف عوامی حلقوں میں پولیس تشدد کی بھرپور مزمت جاری ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اور اسسٹنٹ کمشنر کو فوری معطل کیا جائے جہنوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment