مستونگ میں فوجی میجر کے گھر کی سیکورٹی کیلئے قائم مورچہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مستونگ میں شہید شفیع چوک پر پاکستانی فوج کے میجر کے گھر کی سیکورٹی کیلئے قائم فوج کی مورچہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بدھ کے شام چھ بجے مستونگ آر سی ڈی روڈ کے قریب شہید شفیع چوک پر واقع پاکستانی فوج کے میجر کے گھر کی سیکیورٹی کیلئے قائم مین مورچہ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دستی بم مورچہ کے اندر گرا جس کے بعد حملے میں سکیورٹی فورسز کے نقصانات کو چْھپانے کیلئے فوج نے میڈیا سمیت جائے وقوعہ پر سب کی رسائی روکنے کیلئے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اس چوکی پر مامور فوجی اہلکار ٹرانسپورٹروں سمیت عام لوگوں کو تنگ کرنے اور ان سے بھتہ لینے میں ملوث رہے ہیں آخر میں میجر گہرام بلوچ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment