جھاؤ کے پہاڑے سلسلہ سورگر میں چار روز سے فوجی آپریشن جاری ہے۔
جھاؤ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سورگر میں گزشتہ چار دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں ایک درجن سے زاہد افراد کو فورسز نے لاپتہ کردیا ہے۔
جھاؤ کے پہاڑی سلسلہ سورگر میں پاکستانی زمینی و فضائی فوج گزشتہ چار روز سے آپریشن کر رہی ہے، پہاڑی سلسلوں میں زمینی فوج کے ساتھ کمانڈوز بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اُتارے جا رہے ہیں۔
فضائی بمباری سے سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشیوں کے ہلاک ہونے کے ساتھ ایک درجن سے زائد افراد کو بھی لاپتہ کیا گیا ہے،تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کی مکمل تفصیل آنا باقی ہے۔
اب تک فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 13 افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔
جمل ولد قادربخش،فیض محمد ولد قادربخش،علی بخش ولد قادربخش،غوث بخش ولد مراد،رمضان ولد مراد،ارشد ولد مراد،ثناء اللہ ولد محمدحسین،منظور احمد ولد محمدحسین،یار محمدولد نورا،محمد عارف ولد اللہ بخش،عبدالواحد ولد رسول بخش،چھٹہ ولد اللہ یار،رسول بخش ولد نورا،۔
تاہم جھاؤ اور وادی مشکے میں تازہ اطلاعات کے مطابق شدید نوعیت کا آپریشن جاری ہے۔