مسلح افراد نے واشک کے علاقے راغے میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق واشک کے علاقے راغے بلوچ آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سلیم ولد بنگل نامی نوجوان کو قتل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بلوچ آباد میں واقع ایک گھرپر حملہ کرکے سلیم ولد بنگل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم خواتین و بچوں کی مداخلت پہ مسلح افرادنے نوجوان کو گھر کے اندر ہی فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی خفیہ اداروں نے مقامی جرائم پیشہ افراد پر مشتمل مسلح گروپس بنائے ہیں جن کو بلوچستان میں جاری تحریک کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔