منگولیا کے وزیر اعظم کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر مستعفیٰ ہوگئے

0
248

منگولیا کے وزیر اعظم خورلس اوکھنا نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق منگولیا کے پارلیمنٹ کے سامنے سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق منگولیا میں کورونا سے متاثرہ خاتون اور اس کے نومولود کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے معاملے پر لوگوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔

خورلس اوکھنا نے استعفیٰ دینے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہیں اپنی ذمہ داری خود قبول کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مطالبے کو قبول کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ کو استعفیٰ منظور کرنا چاہیے۔

ویڈیو فوٹیج میں خاتون مریض کو نائٹ گاو¿ن پہنے دیکھا گیا جبکہ بچہ بھی ان کے ساتھ ہے اور انہیں منگولیا کے ’نیشنل سینٹر آف کمیونیکیبل‘ کے تحت چلنے والی ایک ماورائے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا ہے۔

مذکورہ احتجاج کے بعد محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے استعفے بھی سامنے آئے تھے۔

منگولیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ واقعہ منگولیا کی معاشی صورتحال اور ملازمت کے مواقع کے فقدان سے بڑھتے ہوئے عوامی عدم اطمینان کی عکاسی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here