کیچ سے ایک نوجوان لاپتہ، ہرنائی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کیچ سے ایک نوجوان کو سیکورٹی فورسز گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ہرنائی سے ایک لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق کیچ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا۔

جس کی شناخت مجاہد ولد ولی محمد سکنہ تجابان سنگ آباد کے نام سے ہوگئی ہے۔

جبکہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاش ہرنائی کے علاقے صحرا کلی کسیاڑی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا گیا ،لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان محمد بلال ولد محمد صدیق جلوانی ترین سکنہ کسیاڑی کی لاش آج صبح مقامی لوگوں کو ملی تھی جس کے بعد حکام کو اطلاع دی گئی۔

مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

لیویز فورس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے لیبر ہسپتال پہنچایا جبکہ اس حوالے سے مزید کاروائی جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment