گچک،کولواہ، کیل کور پاکستانی فوج کا خونی آپریشن جاری،دو درجن سے زائد افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گچک، ٹوبہ، سولیر پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے،جبکہ کولواہ،کیل کور میں پاکستانی فوج نے آبادیوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے،۔

کیل کور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے کیل کور کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرنے کے بعد گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ دو درجن سے زائد افراد کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔
جبکہ اس آپریشن میں دو جنگی گن شپ ہیلی کاپٹر بھی پاکستانی فوج کے ساتھ ہیں۔جبکہ کولواہ زربار میں بھی پاکستانی فوج کا آبادیوں پر دھاوا جاری ہے۔ لوگوں کو دس روز تک اپنے گھروں میں محصور ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں اتوار کے دن شام پانچ بجے سے موبائل فون نیٹ ورک اور لوپ سسٹم بند کردیا گیا ہے۔ گچک اور سولیر ٹوبہ میں تین دن سے جو فوج ندی نالوں کے راستوں پر گھات لگا کر بیٹھی ہوئی تھی ،اب باقاعدہ ان علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جس کی وجہ سے نیٹ ورک جام ہے۔اس حوالے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment