ضلع آواران،گچک ایک بار پھر پاکستانی فوجی آپریشن میں شدت

0
458

گچک، آواران کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن میں پھر سے شدت، بدھ کے روز دن بھر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،درجنوں گھر،جنگلات نذر آتش،

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گچک کے مختلف علاقوں چب، پھینکلانچ،کلی کنڈگ، میں دن بھر پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے ساتھ انسانی آبادیوں کے بستیوں کو نذر آتش کر نے کے ساتھ قدرتی جنگلات کو بھی پاکستانی فوج نے نذر آتش کیا ہے۔

جبکہ ضلع آواران کے علاقوں منگلی، وادی،زیارت ڈن، قندھار کے پہاڑی سلسلوں میں بھی پاکستانی زمینی فوج داخل ہو چکی ہے،مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں پاکستانی زمینی فوج کا مارٹر گولوں کی فائرنگ کا سلسلہ آخری اطلاعات آنے تک جاری ہے۔

واضح رہے کہ گچک،ضلع آواران کے مختلف علاقوں وادی مشکے،جھاؤ و دیگر علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے آپریشن جاری ہے جس میں کبھی شدت اور کبھی نرمی لائی جاتی ہے۔

تاہم مواصلاتی نظام کی بندش کی وجہ سے تاحال مکمل تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here