ضلع آواران پاکستانی فوج کا آپریشن، آبادیوں کی جبری نقل مکانی

0
508

ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج نے آبادیوں پر دھاوا بول کر انکو جبری نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔
ٓآواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فوج نے بنڈکی،تنک،منگولی،،دائرہ و گرد نواع کے علاقوں میں مقامی آبادی کو نقل مکانی پرمجبور کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے لوگوں پر تشددکیا، اسکے ساتھ لوگوں کو علاقے نہ چھوڑنے پر سخت نتائج کی دھمکی دی گئی ہے،

فوجی اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو تشدد کے بعد سخت نتائج کی دھمکی کے ساتھ کہا کہ فوری طور پر ان علاقوں کو خالی کیا جائے۔

ایک بزرگ بلوچ نے ادارہ سنگر کے نمائندے کو بتایا کہ ہماری فصلیں تیار ہیں اس کے ساتھ ہمیں ہماری جدی پشتی زمینوں سے در بدر کیا جا رہا ہے،آخر ہم جائیں تو کہاں۔
مقامی لوگوں نے انسانی حقوق کے اداروں سمیت دیگر سے اپیل کی ہے کہ کوئی تو ہماری آواز سنے ہمیں اس بربریت سے بچایا جائے،ہم اپنی گھروں،زمینوں کو چھوڑ کر کہاں جاں،یہ زندگی اور موت کا مسلہ ہے اس لیے ہم انسان دوست لوگوں اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here