بسیمہ: ایرانی تیل بردار گاڑی مالکان نے پاکستانی فورسز کیخلاف احتجاجاً روڈ بند کردیا

0
17

بلوچستان کے رخشان ڈویژن کے تحصیل بسیمہ میں تیل بردار گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں نے کلغلی چیک پوسٹ انتظامیہ کے خلاف بسیمہ بائی پاس کے مقام سے روڑ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے ۔

روڑ پہ چاروں جانب گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

موقع پہ موجود گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کے کاروبار سے منسلک ہزاروں نوجوانوں کو بارڈر کو بند کرکے نان شبینہ کے محتاج بنا رہا ہے ۔بارڈرز کے بندش سے بلوچستان میں ڈیزل اور پیٹرول کے ناپید ہونے کی ساتھ ساتھ غذائی قلت پیدا ہوچکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت پورے بلوچستان میں نوجوانوں کے بےروزگار کرکے دہشتگرد یا چور بنایا جارہا ہے ۔ہم اس عمل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اپنے حقوق کے اصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ ایک تو مختلف اداروں کے بھتہ خوری نے ہمارا جینا حرام کردیا ہے، مختلف ادارے ہم سے تربت سے لے کر بسیمہ تک لاکھوں روپے بھتہ لیتے ہیں۔ دوسرے جانب اتنے پیسہ خرچ کرنے کے باوجود ہمیں کلغلی چیک پوسٹ سے آگے جانے نہیں دیا جاتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ لائن نہ ملنے کی وجہ سے ہم گھنٹوں تک روڑوں پہ بھٹکتے رہتے ہیں پرساں حال کوئی نہیں ہے۔ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ موجودہ حکومت بلوچستان میں روزگار کے تمام ذرائع بند کررہی ہے ۔ یہ لوگ ہمارے حاکم نہیں دشمن ہیں، جب تک ہمیں آرام سے روزگار کرنے نہیں دیا جاتا ہم احتجاج کا عمل بسیمہ سمیت پورے بلوچستان میں جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here