پشین سے 65غیر حاضر اساتذہ کوملازمت سے برطرف کردیا گیا

0
18

بلوچستان کے ضلع پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان کے مطابق عرصہ دراز سے ڈیوٹی پر نہ آنے والے اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بلوچستان بھر میں 800 اساتذہ کی برطرفی کا حکم دیا تھا۔

حکام کے مطابق برطرفی کے لئے ضروری قانونی تقاضے پورے کرکے بتدریج برطرفی ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کا ہر بند اسکول کھلے گا اوربلوچستان کا ہر بچہ اسکول جائے گا کیونکہ پڑھے گا بلوچستان تو آگے بڑھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here