پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سے گرفتار بی این پی مینگل کے رہنمااختر حسین لانگو اور پارٹی سربراہ اختر مینگل کے پی اے شفیع مینگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیس کردیا گیا۔
اسلام آبد ہائیکورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خزانہ اور سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو اور پارٹی رہنماء سردار اختر مینگل کے ذاتی سیکرٹری شفیع مینگل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
بی این پی رہنمائوں کو گذشتہ روز سنٹ کے اندر تھوڑ پھوڑ اور تشدد کے الزمات کے تحت اایف آئی آر کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں رہنمائوںکی گرفتاری پراختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ جلد آکر خود بھی گرفتاری دینگے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اختر مینگل نے بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو کے ہمراہ اسمبلی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کی جانب سے پیش کوزہ آئینی ترامیم کے حق میں زبردستی ووٹ لئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
بعد ازاں سینیٹر رونجھو نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی سربراہ پر زبرستی پریس کانفرنس کرانے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد اختر مینگل اور انکے ساتھیوں کے خلاف جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔