بلوچستان میں شاہراہوں پر سیکیورٹی فورسزکا گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بلوچستان حکومت نے شاہراہوں پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں قومی شاہراہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شاہراہوں پر پولیس، بلوچستان کانسٹبلری، لیویز اور ایف سی کا گشت بڑھایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی، سبی اور لورالائی روٹ پر گشت کے ساتھ چیکنگ میکنزم بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ سیکورٹی کے نام پر پورے بلوچستان کو مکمل طور پر ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے لیکن ماورائے عدالت قتل وجبری گمشدگی کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر فورسز پر اٹھنے والے سوالات پر حکومت مکمل طور پر خاموش ہے۔