پسنی: جبری گمشدگی کیخلاف آج کوسٹل ہائی وے کوبند کرنیکا اعلان

0
40

بلوچستان کے ساحلی شہر و گوادر کے تحصیل پسنی کے رہائشی لاپتہ درمحمد ولد حاجی شفقت علی اور اس کے بھائی لاپتہ عبدالسلام ولد شفقت علی کے لواحقین نے آج بروز جمعرات 12ستمبر 2024 کو مکران کوسٹل ہائی وے پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ درمحمد ولد حاجی شفقت علی بلوچستان کانسٹبلری کا اہلکار ہے،جسے 13 اپریل 2024 کو اوتھل زیرو پوائنٹ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعدجبری طورپرلاپتہ کردیاتھا اور بعدازاں اس کے بھائی عبدالسلام کو بھی لاپتہ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ان کے لواحقین نے پسنی کہ غیور عوام سمیت تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے احتجاج میں شریک ہونے کی درخواست کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here