کوئٹہ میں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی تقریب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں پاکستان کی جشن آزادی کی تقریب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب کو حملے میں نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں بروری روڈ پر سرمچاروں نے ایس بی کے یونیورسٹی کے احاطے میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے تقریب کو صبح دس بجے کے قریب دو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج تعلیمی ادارے اپنے کالونیل مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے نام نہاد جشن آزادی کی تقاریب ہمارے نشانے پر ہونگے۔ قابض فوج کروڑوں روپے خرچ کرکے اس طرح کے تقاریب منعقد کرکے بلوچستان کے جنگ زدہ حالات کے حوالے سے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے۔

آخر میں میں انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment